اماراتی ایئر لائن اور دبئی ڈیوٹی فری میں کرپٹو کرنسی سے ادائیگی کی سہولت متعارف

دبئی(آئی این پی ) دبئی کی معروف ایئرلائن اور دبئی ڈیوٹی فری نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگی کی سہولت متعارف کرانے جا رہے ہیں۔ اس فیصلے کا مقصد نوجوان اور ٹیکنالوجی سے وابستہ صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنا ہے جو ڈیجیٹل کرنسی کو ترجیح دیتے ہیں۔یہ پیش رفت امارات   اور کرپٹو ڈاٹ کام کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت ہوئی، جس پر شیخ احمد بن سعید آل مکتوم کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کے مطابق صارفین آئندہ سال سے فلائٹس اور ڈیوٹی فری خریداری کیلئے بٹ کوائن، ایتھریئم اور دیگر کرپٹو کرنسیز سے ادائیگی کر سکیں گے۔