پنجاب میں مسیحی شادیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

 آن لائن رجسٹریشن سے مسیحی شادیوں کے ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کا خاتمہ اور شفافیت یقینی بنائی جائے گی: صوبائی وزیر  سردار رمیش سنگھ اروڑہ 
لاہور( آئی این پی )صوبہ پنجاب میں کرسچن پرسنل لاز میں ترامیم کے حوالے سے اہم پیش رفت، مسیحی شخصی قوانین میں اصلاحات اور شادیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تشکیل شدہ اعلی سطحی تکنیکی کمیٹی کا دوسرا اہم اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مسیحی شادی ترمیمی ایکٹ اسمبلی میں پیش کرنے پر اتفاقِ رائے کیا گیا۔مسیحی شادیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا، آن لائن رجسٹریشن سے مسیحی شادیوں کے ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کا خاتمہ اور شفافیت یقینی بنائی جائے گی۔اجلاس میں مسیحی پرسنل لاز اپنانے اور ذیلی کمیٹی کی مجوزہ ترامیم کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ کی جانب سے بریفنگ، ڈاکٹر نول کھوکھر نے بھی پریزنٹیشن پیش کی۔اقلیتی مذاہب سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کیلئے مذہبی تعلیم اور امتحانی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اقلیتی مذاہب کے قیدیوں کو مذہبی تعلیم دینے کے لیے تصدیق شدہ اساتذہ کی نامزدگی کی جائے گی