قصور، گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری پکڑی گئی ،ہسپتال سیل،2 افراد گرفتار

قصور (آئی  این پی ) پنجاب کے ضلع قصور کے ایک نجی اسپتال میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری پکڑی گئی۔ رپورٹ کے مطابق قصور میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے پولیس کے ہمراہ نجی اسپتال میں کارروائی کی گئی جس میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری پکڑی گئی۔ نجی اسپتال کو سیل کرکے 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔اس کے علاوہ نجی ہسپتال ل سے ایک گردہ اور غیرقانونی پیوندی کاری کیلئے  لائی گئی مریضہ بھی بازیاب کرائی گئی۔