غیر قانونی پیوندکاری پر اشتہاری سمیت 6 ملزم گرفتار

 ملزموں میں ڈونرز، ایجنٹس اور پرائیویٹ لیبارٹریز کے ملازمین شامل
لاہور (کرائم رپورٹر ) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی ،انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث اشتہاری سمیت 6 ملزمان گرفتار،گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کے اہم سرغنہ سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ،گرفتار ملزمان میں محمد اطہر ، بابر مسیح، محمد عمران ،ندیم عباس، بلال احمد اور اعجاز احمد کے نام سے ہوئی ،گرفتار ملزموں میں ڈونرز، ایجنٹس اور پرائیویٹ لیبارٹریز کے ملازمین شامل ہیں ،ملزمان کو راولپنڈی اور اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ،گرفتار ملزمان انسانی اعضا کی غیر قانونی خریدوفروخت اور پیوند کاری میں ملوث پائے گئے ہیں، ملزم بابر مسیح ایف آئی اے لاہور کو 3 مقدمات میں سال 2021 سے مطلوب تھا،ملزمان مختلف مریضوں کے گردے پیوند کرانے کے لیے جعلی ٹیشو میچنگ رپورٹس بھی تیار کرانے میں ملوث ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مریضوں سے لاکھوں روپے بٹورے اور گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کے لیے پرائیویٹ ہسپتالوں کا سہارا لیا،ابتدائی تفتیش کے مطابق اس مکروہ دھندے میں متعدد افراد اور سہولت کار ملوث ہیں ،ملزمان سے تفتیش کے بعد دیگر ملزمان اور سہولت کاروں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔