گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری ، گینگ کا کارندہ مردان سے گرفتار

گرفتارملزم غیرقانونی پیوندکاری کیلئے پرائیویٹ اسپتالوں کا سہارالیتا تھا
 مکروہ دھندے میں متعدد افراد اور سہولت کارملوث ، جلدگرفتار کیا جائے گا
 پشاور(آئی این پی )ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے ایک تازہ کارروائی کرتے ہوئے گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کے کارندے کو مردان سیگرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کیمطابق ملزم کے خلاف کارروائی متاثرہ شہری کی شکایت پرعمل میں لائی گئی،گرفتارملزم غیرقانونی پیوندکاری کیلئے پرائیویٹ اسپتالوں کا سہارالیتا تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مکروہ دھندے میں متعدد افراد اور سہولت کارملوث  ہیں،ملزم سے تفتیش کے بعد دیگر ملزمان،سہولت کاروں کوگرفتاری کیا جائے گا۔