عوامی خدشات دور کرنے کیلئے قانون میں مزید وضاحت شامل کی جائے گی: اعظم نذیر تارڑ کی ان کیمرہ اجلاس کے بعد گفتگو
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے پرائیویٹ پراپرٹی پر قبضے یا ٹاورز لگانے کا کوئی ارادہ نہیں،عوامی خدشات دور کرنے کیلئے قانون میں مزید وضاحت شامل کی جائے گی۔وہ ان کیمرہ اجلا س کے بعد گفتگو کر رہے تھے۔ٹیلی کام کمپنیوں کوشہریوں کی جائیدادوں تک آزادانہ رسائی کے متنازعہ (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ترمیمی بل) سے متعلق ان کیمرہ اجلاس ہواہے جس کی صدارت وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کی اوروفاقی وزیر شزا فاطمہ اور ایڈووکیٹ جنرل منصور عثمان اعوان کی بھی شرکت کی۔اجلاس کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے بتایاکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ترمیمی بل پر اعتراضات جمہوری عمل کا حصہ ہیں، معاملہ جلد حل ہو جائے گا،سٹینڈنگ کمیٹی میں بل کی چند شقوں پر اعتراضات ہے،مشاورت کا عمل جاری ہے،