ٹیلی کام ٹاورز کو لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دینے کیلئے کمیٹی قائم

 کمپنیاں بجلی کے بل 100فیصد ادا کرنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ سے متاثر ہیں 
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ملک میں ٹیلی کام ٹاورز کو لوڈشیڈنگ سے استثنی دینے کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ، کمپنیاں بجلی کے بل 100 فیصد ادا کرنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ سے متاثر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف اضلاع میں 14، 14 گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث ٹیلی کام سروسز میں شدید تعطل پیدا ہو گیا، اس بحران سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت نے ٹیلی کام ٹاورز کو لوڈشیڈنگ سے استثنی دینے کیلئے ایک اعلی سطح کی کمیٹی قائم کر دی ہے۔