ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 40 ہزار 593 سے زائد چالان
لاہور ( کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس پبلک سروس ڈلیوری اور ٹریفک قوانین پر عملدر آمد یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے جس کے تسلسل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 489 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 40 ہزار 593 سے زائد چالان اور 2 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانے کئے گئے۔ دھواں چھوڑنے والی 600 گاڑیوں کے چالان اور 91 کو تھانوں میں بند کیا گیا۔