دھواں چھوڑنے والی 63 ہزار 300 سے زائد گاڑیوں کے چالان

 گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل , 26 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آرز درج 
لاہور (کرائم رپورٹر) صوبہ بھر میں سموگ کے تدارک کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے تمام ٹریفک افسران کو ہدایت کی ہے کہ ماحول دشمن گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں تاکہ پنجاب کو سموگ فری بنایا جا سکے ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران دھواں چھوڑنے والی 63 ہزار 300 سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے، جن پر مجموعی طور پر 12 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اسی دوران 68 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ اور 87 سے زائد گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کیے گئے، جبکہ 26 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئیں۔دھواں چھوڑنے پر 11 ہزار 600 سے زائد گاڑیاں بند کی گئیں جبکہ 2500 سے زائد ریت و مٹی  لادنے والی ٹرالیوں پر بھی بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر دو ہزار روپے جرمانہ اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ناقص انجن آئل اور غیر معیاری فیول کے استعمال سے گریز کریں اور اپنی گاڑیوں کی باقاعدہ مینٹیننس کو یقینی بنائیں۔گاڑیوں سے خارج ہونے والا زہریلا دھواں نہ صرف ماحولیاتی آلودگی بلکہ متعدد بیماریوں کا بھی باعث بنتا ہیصحت مند ماحول کے لیے ضروری ہے کہ گاڑیوں سے نکلنے والے زہریلے دھوئیں کا خاتمہ کیا جائیڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے واضح کیا کہ سموگ کے تدارک کے لیے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور تمام ٹریفک افسران اس مہم میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔