9 ہزار 900 سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چالان ٹکٹ

 ایف آئی آرز درج , 1800 سے زائد گاڑیوں کو موقع پر ہی بند کر دیا گیا:پولیس
لاہور (کرائم رپورٹر)صوبہ بھر میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ٹریفک پولیس کی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کی ہدایت پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ 9 روز کے دوران 9 ہزار 900 سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، جب کہ 29 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کر دیے گئے۔ اسی دوران ماحول دشمن رویے کے باعث 6 سے زائد گاڑیوں کے روٹ پرمٹ بھی منسوخ کیے گئے دھواں چھوڑنے والی 62 گاڑیوں کے خلاف مختلف تھانوں میں ایف آئی آرز بھی درج کی گئیں جبکہ 1800 سے زائد گاڑیوں کو موقع پر ہی بند کر دیا گیااس کے علاوہ 880 سے زائد ریت اور مٹی سے بھرے بغیر کور کے چلنے والی گاڑیوں کو آلودگی پھیلانے پر بھاری جرمانے کیے گئیڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر نئے بھاری جرمانوں کا اطلاق جاری ہے، اس لیے شہری اپنی گاڑیوں کی مناسب مینٹیننس کو یقینی بنائیں پنجاب کو سموگ فری بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کے تمام افسران متحرک انداز میں کام کر رہے ہیں اور حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے ٹیموں کی کارکردگی کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سموگ کے خاتمے کیلئے کی جانے والی یہ کارروائیاں ماحولیاتی بہتری کی جانب اہم قدم ہیں۔ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے کہا کہ گاڑیوں سے نکلنے والا زہریلا دھواں نہ صرف آلودگی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ بے تحاشہ بیماریوں کا سبب بھی بنتا ہے۔ ‘‘ہمیں اپنے ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے دھوئیں کے اخراج پر سختی سے قابو پانا ہوگا۔’’