ماحولیاتی الودگی میں اضافہ، 140 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج
لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب ٹریفک پولیس نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے تدارک کیلئے ریکارڈ کارروائیاں کیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلافِ ریکارڈ کارروائیوں پر فورس کو شاباش دی۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سال 2024 کی نسبت سال 2025 میں سموگی وہیکلز کے خلاف کاروائیوں میں 328 فیصد اضافہ ہوا۔رواں سال 2لاکھ 46 ہزار سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیں، دھواں چھوڑنے والی 280 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کر دیئے گئے۔ ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کرنے والی 444 گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کئے گئے ۔ماحولیاتی الودگی میں اضافہ کرنے والی 140 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا۔ 46 ہزار 800 سے زائد گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے پر بند کیا گیا،27 ہزار سے زائد ریت مٹی سے لوڈڈ آن کورڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کو آلودگی کا باعث بننے پر بھاری جرمانے کئے گئے ۔