بھرتی کا جھانسہ پولیس اہلکار نے خاتون سے 5لاکھ بٹور لئے

 ملزم اسدخاتون سے جعلی یونیفارم اور کارڈ دیکر ایک مہینہ قذافی اسٹیڈیم ڈیوٹی بھی کرواتا رہا، گرفتار 
لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس اہلکار نیخاتون کو بھرتی کروانے کینام پر پانچ لاکھ روپے بٹو ر لییملزم خاتون سے جعلی یونیفارم اور کارڈ دیکر ایک مہینہ قذافی اسٹیڈیم ڈیوٹی بھی کرواتا رہاتھانہ وویمن ریس کورس پولیس نے ملزم پولیس اہلکار اسد اور اسکی ساتھی خاتون پولیس اہلکار سمیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیاایف آئی آر متن کے مطابق ملزم کی لڑکی سے پہلی ملاقات قذافی اسٹیڈیم میں ہوئی جہاں لڑکی سرکاری گیمز میں شرکت کے لیے آئی تھی ملزم نے اقصی نامی خاتون سے پولیس میں بھرتی کروانے کے عوض پانچ لاکھ روپے وصول کییملزم نے مقدمہ مدعیہ سے مزید 50 ہزار روپے مانگے اور نوکری سے نکلوانے کی دھمکی دی پولیس نے فراڈ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردیں۔