امریکی حملہ دنیا کا امن تباہ کرنے کے مترادف ہے ،مسلم امہ کومتحدہوناہوگا
جنگ بندنہ ہوئی تو جلد احتجاجی تحریک کو مزید منظم کرینگے:حافظ نعیم الرحمن
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ایران پر امریکا کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی پشت پناہی کے بعد اب واشنگٹن کھل کر سامنے آگیا ہے۔ امریکی جارحیت دنیا کا امن تباہ کرنے کے مترادف ہے۔امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں کے خلاف مسلم امہ کومتحدہوناہوگا، جماعت اسلامی امریکا کی طرف سے ایران پرہونے والی جارحیت اور بمباری کے خلاف ملک بھر میں آج یوم احتجاج منائے گی۔اگر امریکا نے یہ جنگ فوری طورپر بند نہ کی تو آنے والے دنوں میں ملک گیر احتجاجی تحریک کو مزید منظم کیا جائے گا۔انہوں نے تمام ذمہ داران کو ہدایات جاری کیں کہ آج پور ے ملک میں امریکا مردہ آباد نعرے کے تحت احتجاج کیا جائے۔