وفاقی آئینی عدالت میں سپرٹیکس کیس ، وکلاء دلائل کاآج سے آغازکریں گے

اسلام آباد(آن لائن )وفاقی آئینی عدالت میں سپرٹیکس کیس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا،وکلاء جواب الجواب میں دلائل کاآج ،منگل سے آغازکریں گے، جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیاہے کہ فنانس بل جب لایا گیا تو پارلیمنٹ میں اس پر بحث ہوئی ؟ فنانس بل پیش ہونے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے کوئی اعتراض کیا گیا ؟ بل بحث کے لیے کسی سب کمیٹی کو بھیجا گیاجبکہ ا یف بی آر وکیل عاصمہ حامد نے سپر ٹیکس کو مختلف ہائیکورٹس میں چیلینج کرنے والے 150 درخواست گزاران کی فہرست عدالت میں پیش کردی