لیاقت بلوچ کا مطالبہ: وزیراعظم شہباز شریف صدر ٹرمپ کی نوبیل انعام سفارش واپس لیں

لیاقت بلوچ کا مطالبہ: وزیراعظم شہباز شریف صدر ٹرمپ کی نوبیل انعام سفارش واپس لیں

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل انعام دینے کی سفارش فوری طور پر واپس لیں۔

لیاقت بلوچ کا مؤقف:
اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا:امریکا یہود و ہنود کا دوست ہے، اس کی پالیسیاں امت مسلمہ کے خلاف ہیں۔امریکی معیشت کا انحصار جنگوں، اسلحے کی فروخت اور عالمی لوٹ مار پر ہے۔پاکستان کو بھارت کے ساتھ جنگ بندی پر شکر گزار تو ہونا چاہیے، مگر عدم توازن کا شکار نہ ہو۔
عالم اسلام کے لیے اپیل:
لیاقت بلوچ نے زور دیا کہ:عالم اسلام کو اب امت مسلمہ کے تحفظ کے لیے متحد ہونا ہوگا۔امریکی مفادات کے تحفظ کی بجائے اسلامی اتحاد کو مضبوط کیا جائے۔
پس منظر:
واضح رہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں صدر ٹرمپ کی مبینہ سفارتی مداخلت کے باعث جنگ کا خطرہ ٹلا تھا۔ جس پر حکومت پاکستان نے 2026 کے نوبیل انعام کے لیے ٹرمپ کی نامزدگی کی سفارش کا فیصلہ کیا تھا۔حکومت کا مؤقف تھا کہ ٹرمپ کی فیصلہ کن کردار کی بدولت پاک بھارت بحران شدت اختیار نہیں کر سکا، اس لیے ان کی سفارتی کوششیں نوبیل انعام کی مستحق ہیں۔