راولپنڈی کے علاقے تھانہ صادق آباد کی حدود میں واقع ایک جیولری شاپ پر لین دین کے تنازع پر پیش آنے والے واقعے میں جیولری شاپ کا مالک عقیل عباسی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ رقم کم دینے پر جھگڑے کے نتیجے میں پیش آیا۔ جھگڑا اُس وقت ہوا جب ایک نوجوان لڑکی کے ہمراہ شاپ پر آیا اور بات بگڑنے پر فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے عقیل عباسی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ جھگڑے اور فائرنگ کے دوران ملزم کے ہاتھ پر بھی چوٹ آئی جس سے وہ زخمی ہو گیا، تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ:ملزم کی شناخت ہو چکی ہے۔اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا چکے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔