ویب ڈیسک:مصطفی آباد کے علاقے دھرم پورہ میں لین دین کے تنازعے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،
جس میں 32 سالہ شہری عاصم پٹیل کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کاشف اور بلال نے کی، جس کے نتیجے میں عاصم پٹیل موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتول کو گھر پر بلایا گیا تھا تاکہ لین دین کا معاملہ طے کیا جا سکے۔مقتول کے بھائی عامر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں کاشف، بلال اور دیگر ملزمان عثمان عرف ماکھا گجر، چاند اور دو دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔