گورننس کے 11، تعلیم کے 4 اور صحت کے شعبے میں بھی 4 پروگراموں پر اثر پڑا،ازسر نو جائزے تک امداد بند رہے گی: امریکی عہدیدار
واشنگٹن(یواین پی)امریکہ نے پاکستان کیلئے امداد عارضی طور پر معطل کر دی ہے جس کے باعث کئی اہم منصوبے روک دیئے گئے،امریکی حکام نے تصدیق کی ہے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کیلئے بھی امریکی امداد عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے،امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ ازسر نو جائزے تک پاکستان کی امداد بند رہے گی۔امریکی حکام کے مطابق، امداد کے ازسرنو جائزے تک پاکستان کیلئے تمام امدادی پروگرام روک دیے گئے ہیں اس فیصلے کے نتیجے میں متعدد شعبے متاثر ہوئے ہیں۔امریکی اقدام سے توانائی سیکٹر میں 5 منصوبوں پر کام ٹھپ ہو گیا، اقتصادی نمو سے متعلق 4 اور زراعت کے شعبے میں 5 پروگرامز متاثر ہوئے، جمہوریت، انسانی حقوق اور گورننس سے متعلق بھی فنڈز عارضی طور پر روک دیئے گئے۔