توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج‘درخواستوں کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں رواں ہفتے سماعت

اسلام آباد(آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کیے جانے کے حوالے سے دائر درخواستوں کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں رواں ہفتے سماعت کیے جانے کا امکان ہے۔بانی تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں وکیل خالد یوسف چوہدری کے توسط سے دائر کی گئی ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشری بی بی کی اپیل پر ڈائری نمبر24561 لگادیا جب کہ عمران خان کی اپیل پر ڈائری نمبر24560 لگایا گیا ہے۔عدالت میں دائراپیل میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ انعام اللہ شاہ جس کو بر طرف کیا جا چکا تھا عدالت نے اس کے بیان پر انحصار کیا ۔ عدالت نے وعدہ معاف گواہ کے بیان پر انحصار کیا جو نہیں کیا جا سکتا تھا