نامعلوم خاتون نے دودھ فروش کو اپنے گھر دودھ پہنچانے کا کہا اور ساتھ لے گئی،ساتھیوں کیساتھ ملکر تشدد کا نشانہ بنایا
ملزمان نے ایک لاکھ 8 ہزار روپے لوٹ لیے اوردودھ فروش کو چھوڑ دیا،نائب ہیڈمحررکی نشاندہی پرایک ملزم گرفتار
لاہور(آئی این پی )لاہورکے علاقے شاہدری ٹان میں دودھ فروش کے ساتھ ہنی ٹریپ کا واقعہ پیش آیا جس میں پولیس اہلکار بھی ملوث نکلا ہے۔پولیس کے مطابق نامعلوم خاتون نے دودھ فروش کو اپنے گھر دودھ پہنچانے کا کہا اور ساتھ گھر لے گئی، جس کے بعد اسے کمرے میں بند کر کے ساتھیوں کے ساتھ ملکر تشدد کا نشانہ بنایا۔ملزمان نے دودھ فروش سے ایک لاکھ 8 ہزار روپے لوٹ لیے اور پھر اسے چھوڑ دیا۔ اس واردات میں پولیس اہلکار بھی ملوث تھا جسے شناخت کے بعد گرفتار کرلیا گیاہے۔پولیس کے مطابق گرفتار اہلکار کی شناخت منظر کے نام سے ہوئی جو تھانہ شاہدرہ ٹائون میں نائب ہیڈ محرر ہے، ملزم کی نشاندہی پر اس کے ساتھی ندیم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ دودھ فروش کو ٹریپ کرنے والی خاتون کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔