افغان شہریوں کیلئے جعلی دستاویزات نادرا افسران سمیت چار گرفتار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)  وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) اور قانون نافذ کرنے والے اداروں  نے مشترکہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں کیلئے  غیر قانونی طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا  ۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر، نادراانعام الحق،ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر، نادر فیاض احمد  ،  چوکیدار، نادراجنید احمد اور پرائیویٹ ایجنٹ محمد عمر شاہ  شامل ہیں۔واضح رہے کہ ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیاض احمد کی گمشدگی کا مقدمہ کراچی پولیس نے ان کے والد سہیل سانگی کی مدعیت میں درج کیا تھا۔ اس مقدمے کے مطابق ریاض احمد 20 جولائی کی شام سے لاپتہ ہیں