لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کاڈیالوجی سے ملزم کے فرار ہونے کے واقعے کا مقدمہ کار سرکار مداخلت سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کرلیا۔ فقیر حسین نامی ملزم پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے3روز قبل فرار ہوا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم فقیر حسین کو کراچی پولیس نے مغلپورہ سے گرفتار کیا ،دوران حراست طبیعت بگڑنے پر ملزم فقیر حسین کو پی آئی سی منتقل کیا گیا،ملزم فقیر حسین کو پولیس پارٹی چیک اپ کے بعد واپس لیکر جانے کیلئے گیٹ پر پہنچی ،چارملزمان کانسٹیبل علی حمزہ سے مزاحمت کے بعد ملزم فقیر حسین چھڑوا کر فرارہوگئے اس دوران ایک ملزم کاشی اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ پولیس اہلکار علی حمزہ کی وردی پھاڑ کرگرفتار ملزم کو لیکر فرار ہواتھانہ شادمان پولیس نے کراچی پولیس کے اہلکار آفتاب حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا