متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 81 تک پہنچ گئی، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں:والدین
کراچی(آن لائن)شہر قائد کے علاقے ضیا کالونی میں ایک ہی خاندان کے چاروں بچوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 81 تک پہنچ گئی۔متاثرہ بچوں کے والد کے مطابق آج 10سالہ بیٹے میں بھی ایچ آئی وی کی تصدیق ہوگئی، جبکہ دو روز قبل 9 سالہ بیٹی کی رپورٹ بھی مثبت آئی تھی، اس سے قبل ان کے 12 سالہ اور 3 سالہ بیٹوں میں بھی ایچ آئی وی کی تشخیص ہوچکی تھی۔والد نے بتایا کہ ان کے چار بچے ہیں اور اب چاروں ایچ آئی وی سے متاثر ہوچکے ہیں، وہ بچوں کو معمولی علاج کیلئے ہسپتال لے کر گئے تھے، تاہم اب ان کے بچوں کو زندگی بھر ساتھ رہنے والی بیماری لاحق ہوگئی ہے۔متاثرہ بچوں کے والد نے سندھ کے وزیر سعید غنی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں تاکہ ذمہ دار عناصر کا تعین ہو سکے