بانی کی رہائی کیلئے5اگست سے تحریک شروع کریں گے:شفیع جان

 علیمہ خانم کی ہدایت کے بعد  دو ہفتوں سے  کارکن اڈیالہ جیل کے باہر جمع نہیں ہو رہے
نورین نیازی کا بیان ان کا ذاتی خیال اور موقف تھا:وزیراطلاعات خیبرپختونخوا  کی میڈیا سے گفتگو
پشاور(آئی این پی )وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے 5 اگست سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے نئی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے گفتگو میں  انہوں نے بتایا  اس نئی تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے   تمام حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں اور ہم خیال سیاسی قوتوں سے باقاعدہ رابطہ اور بات چیت کی جائے گی۔انہوں نے کہا  علیمہ خانم کی اسی ہدایت کے بعد سے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پی ٹی آئی کے کارکن اڈیالہ جیل کے باہر جمع نہیں ہو رہے ہیں۔نورین نیازی کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وہ بیان ان کا ذاتی خیال اور موقف تھا، اور انہوں نے خود بھی اس بات کا اظہار اڈیالہ جیل کے باہر کیا ہے۔