بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکائو نٹ کو ہم اون کرتے ہیں، شفیع جان

 سیاسی مذاکرات پر یقین لیکن اس ماحول میں بات چیت نہیں ہوسکتی، یہ 17 سیٹوں پر آئے ہیں
اسلام آباد(آئی این پی)معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سوشل میڈیا اکائو نٹ کو ہم بالکل اون کرتے ہیں۔ایک انٹرویو میں شفیع جان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو عدالت میں جانے نہیں دیا گیا۔ ہم سیاسی مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں لیکن اس ماحول میں بات چیت نہیں ہوسکتی، ہم ان کے ساتھ کوئی بات نہیں کرنا چاہتے ، ہم کس بات پر معافی مانگیں؟معاون خصوصی اطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جو حکومت کا حصہ ہیں وہ فریق ہیں، سمجھتے ہیں حکومت میں شامل جماعتیں فریق ہیں تو ان کو کانفرنس میں نہیں بلانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ کا مینڈیٹ کیا ہے کہ ہم ان سے بات کریں، یہ 17 سیٹوں پر آئے ہیں۔