ایل ڈی اے کا جوہر ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، سرکاری زمین واگزار

ایل ڈی اے کا جوہر ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، سرکاری زمین واگزار

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) ہاؤسنگ سیون ڈائریکٹوریٹ نے جوہر ٹاؤن میں بڑے پیمانے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ہے۔

 آپریشن ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر اور ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون یاور ورک کی نگرانی میں عمل میں لایا گیا۔ایل ڈی اے ٹیم نے جوہر ٹاؤن کے اطراف واقع سوک سینٹر، ڈی بلاک اور پی آئی اے روڈ پر کارروائیاں کرتے ہوئے سرکاری ملکیتی پلاٹس پر قائم جھگیاں، چھپر ہوٹل اور دیگر غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کو مسمار کر دیا۔ آپریشن کے دوران ایل ڈی اے انفورسمنٹ اسکواڈ اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی تاکہ کسی بھی مزاحمت کی صورت میں قانون نافذ کیا جا سکے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے کی ملکیتی پراپرٹی کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا اور ایسے تمام تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے اسکیموں میں سرویلنس نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ مستقبل میں زمینوں پر قبضہ یا غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔ترجمان ایل ڈی اے کے مطابق تجاوزات کے خاتمے کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور شہر بھر میں سرکاری اراضی کو واگزار کرایا جائے گا۔