پاکستان اور آسٹریا میں تجارت، اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے: صدرِ مملکت

پاکستان اور آسٹریا میں تجارت، اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے: صدرِ مملکت

صدرِ مملکت ڈاکٹر آصف علی زرداری سے آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر اینڈریا وِکے نے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کی، جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوئے۔

صدر آصف علی زرداری نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں سفیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان، آسٹریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، اور وقت آ گیا ہے کہ دونوں ممالک باہمی تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کریں۔صدر مملکت نے کہا کہ آسٹریا کے سرمایہ کار پاکستان کے سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، خاص طور پر پاکستان آسٹریا کی الپائن ٹورازم میں مہارت سے مستفید ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آسٹریا کی کمپنیاں پاکستان کے تربیت یافتہ اور باصلاحیت آئی ٹی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کر سکتی ہیں۔صدر زرداری نے آسٹریا کے صدر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے سفیر اینڈریا وِکے کو پاکستان میں سفارتی خدمات کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔