12سالہ نعیمہ کی پراسرار ہلاکت ، پوسٹمارٹم رپورٹ موصول

 بچی کے گلے پر رسی کے نشانات ،زیادتی ، تشدد کے شواہد نہیں ملے 
رسی بھی فرانزک کیلئے جمع،ابتدائی شواہد میں خودکشی کی جانب اشارہ 
لاہور(کرائم رپورٹر) اچھرہ میں 12 سالہ نعیمہ کی پراسرار ہلاکت کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس کو بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہو گئی ہے، جس کے مطابق ابتدائی شواہد خودکشی کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق بچی کے گلے پر رسی کے نشانات پائے گئے، جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی یا جسمانی تشدد کے شواہد نہیں ملے۔ پولیس نے بتایا کہ مزید سائنسی تجزیے کے لیے جسم کے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، جبکہ واش روم سے برآمد ہونے والی رسی بھی فرانزک معائنے کے لیے جمع کرا دی گئی ہیپولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نعیمہ نے تین سال قبل بھی مبینہ طور پر دوپٹے کے ذریعے خودکشی کی کوشش کی تھی۔ حکام کے مطابق فرانزک رپورٹ موصول ہونے کے بعد واقعے سے متعلق مزید حقائق سامنے آئیں گیواضح رہے کہ 12 سالہ نعیمہ کی ہلاکت کا مقدمہ اس کے والد عدنان کی مدعیت میں تھانہ اچھرہ میں درج ہے، جبکہ پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔