مائیکروسافٹ کے سرور پر سائبر حملہ، 100 ادارے متاثر

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ ) مائیکروسافٹ کے شیئرپوائنٹ سرورز پر بڑے سائبر حملے میں کم از کم 100 ادارے متاثر ہوئے، جن میں امریکی و جرمن حکومتی ادارے بھی شامل ہیں۔ کمپنی نے اس سائبر حملے کو زیرو ڈے کا نام دیا ہے کیونکہ اس میں ایک ایسی کمزوری کو استعمال کیا گیا ہے جو پہلے کبھی ظاہر نہیں ہوئی۔ مائیکروسافٹ نے سکیورٹی اپڈیٹس جاری کر دی ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی شناخت تاحال سامنے نہیں آ سکی۔