لندن (آئی این پی )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی جنگ کے خدشات کے باعث سرمایہ کاروں میں پائی جانے والی تشویش ہے۔منگل کو تجارتی سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ کے نرخ 52 سینٹ ( 0.75 فیصد) کمی کے بعد 68.69 ڈالر فی بیرل پر آ گئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 51 سینٹ ( 0.76 فیصد) کمی کے ساتھ 66.69 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔