عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا

نیویارک (آئی این پی)عالمی منڈی میں    خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ یوکرین کے روسی توانائی تنصیبات پر بڑھتے ہوئے حملوں کے باعث روسی تیل کی سپلائی میں ممکنہ خلل کے خدشات میں اضافہ ہیں۔ غیرملکی خبر  رساںادارے  کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ فیوچرز 3 سینٹ  ( 0.04 فیصد)  بڑھ کر 67.76 ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ فیوچرز 7 سینٹ(  0.11 فیصد)  اضافے سے 63.73 ڈالر فی بیرل ہو گئے۔