عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار

واشنگٹن(آئی این پی )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔عالمی میڈیا  رپورٹس کے مطابق امریکی کروڈ آئل کی قیمت کم ہو کر 98 اعشاریہ 92 ڈالر فی بیرل تک آ گئی  ،برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت بھی کمی کے بعد 105 اعشاریہ 65 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔