24ارب سے زائد سرکاری ہسپتالوں پر خرچ کی گئی،نجی ہسپتالوں پر 12ارب کی خطیر رقم خرچ ہوئی،رپورٹ
پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پر 37ارب 87کروڑ کی خطیر رقم خرچ کر دی، صحت کارڈ کی سہولت سے 15ماہ میں مجموعی طور پر 13لاکھ 61ہزار سے زائد افرد مستفید ہوئے۔ اس حوالے سے دستاویز کے مطابق صحت کارڈ پر سب سے زیادہ رقم 24ارب سے زائد سرکاری ہسپتالوں پر خرچ کی گئی، نجی ہسپتالوں پر 12ارب روپے کی خطیر رقم خرچ ہوئی۔سرکاری دستاویز کے مطابق 2ماہ میں صحت کارڈ پر کڈنی، لیور ٹرانسپلانٹ سے 48مریض مستفید ہوئے، صحت کارڈ سے 15ماہ میں مجموعی طور پر 13لاکھ 61ہزار سے زائد افرد مستفید ہوئے۔