ملزموں سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا 55 تولہ سونے کے زیورات برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)سرور روڈ کے علاقے میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا 60 تولہ سونا اور لاکھوں روپے نقد چوری کا معمہ حل کرلیا گیا۔ تھانہ سرور روڈ پولیس نے ملزمہ ماہ نور خالق کو ساتھی جام شان سمیت گرفتار کرلیا ۔ ملزموں سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا 55 تولہ سونے کے زیورات اور 4لاکھ نقدی برآمد کر لی گئی۔پولیس کے مطابق ملزمہ مدعی مقدمہ انجم اقبال کی گھریلو ملازمہ تھی، جو ساتھی کے ساتھ مل کر گھر سے زیورات اور نقدی چوری کرکے فرار ہوگئی تھی۔