سرکاری نرخوں پر چینی فروخت نہ کرنیوالی شوگر ملز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

 اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے شوگر ملز مافیا کے خلاف شکنجہ کس لیا،سرکاری نرخوں پر چینی کی فروخت نہ کرنیوالی شوگر ملز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں  شو ملز مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا گیاہے ،سرکاری نرخوں پر چینی فروخت نہ  کرنے والی شوگر ملز کیخلاف فوری ایکشن لینے کا فیصلہ بھی کیا گیاہے ۔ وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ  متعدد شوگر ملز سرکاری ریٹ پر عملدرآمد نہیں کر رہیں، قیمتوں میں مصنوعی اضافہ تشویشناک ہے   حکومت چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے لیے سخت اقدامات اٹھائے گی