کراچی ( آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 18ویں آئینی ترمیم میں کسی قسم کی تبدیلی یا رول بیک کی کوششوں کی مشترکہ طور پر مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئینی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے 18ویں آئینی ترمیم میں کسی قسم کی تبدیلی یا رول بیک کی مخالفت پر اتفاق کیا۔دوسری جانب ستائیسویں آئینی ترمیم کے معاملے پر وفاقی حکومت نے بھی جمعیت علمائے اسلام (ف) کی قیادت سے رابطہ کیا اور مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم پر حمایت مانگی۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے آئینی ترمیم کا مکمل مسودہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔