تربیلا ڈیم میں بڑے سیلابی ریلے کے داخل ہونے کا امکان

 اسلام آباد(آئی این پی )ملک کے سب سے بڑے آبی ذخیرے تربیلا ڈیم میں بڑے سیلابی ریلے کے داخل ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث خطرے کی گھنٹی بج گئی، دوسری جانب راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750 فٹ تک بلند ہونے کے بعد اسپل ویز کھول دئیے گئے ۔تربیلا ڈیم میں بڑے سیلابی ریلے کے داخل ہونے کے خدشے کے پیش نظر تربیلا ڈیم انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1530 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے،سیلابی ریلہ داخل ہونے پر تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 4 لاکھ کیوسک کردیاجائیگا