تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636 ارب ڈالر مالیت کے سونے کا ذخیرہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سونے کے ذخائر پر بریفنگ دی جاچکی ہے انہوں نے اس معاملے پر مثبت جواب دیا ہے:حنیف گوہر
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین ائیر کراچی و معروف بزنس مین حنیف گوہر نے انکشاف کیا ہے  تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر موجود ہیں، وزیراعظم اور آرمی چیف کو اس پر بریفنگ دی جاچکی ہے، آرمی چیف نے اس معاملے پر فوری طور پر مثبت جواب دیا ہے۔کراچی پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ تربیلا ڈیم کی مٹی میں سونے کی موجودگی کی تصدیق کے لیے ہم نے غوطہ خوروں کے ذریعے ڈیم کے اندر مٹی کے نمونے حاصل کیے، سیمپلز کو ہم نے لیبارٹری میں اسٹڈی کیا اور اس میں سونے کی ا?میزش کی شرح نکالی بعدازاں اس نتیجے کو سونے کی آمیزش والے ایریا کی کیوبک فٹ مٹی سے ملٹی پلائی کیا اس کے بعد یہ نتیجہ سامنے ا?یا کہ یہاں 636 ارب ڈالر مالیت کا سونا موجود ہوگا