بھارت: زہریلا پانی پانی سے 25 ہلاکتیں، درجنوں افراد یرقان میں مبتلا

بھارت: زہریلا پانی پانی سے 25 ہلاکتیں، درجنوں افراد یرقان میں مبتلا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں پانی کے آلودہ ہونے کی وجہ سے شہری بحران پیدا ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اندور شہر میں زہریلا پانی پینے سے اب تک 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ محو کے علاقے میں 24 سے زائد افراد یرقان میں مبتلا ہیں، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ نلوں سے کیچڑ آلود اور بدبودار پانی آ رہا ہے، جسے پینے کے بعد شہری شدید بیمار ہو گئے ہیں۔ بہت سے طلبہ بیماری کے باعث اسکول اور امتحانات میں شریک نہیں ہو سکے۔اندور کے متعدد علاقوں میں پانی کی پائپ لائنیں گندی نالیوں اور سیوریج کے قریب سے گزرتی ہیں، جس کی کئی بار شکایت کی گئی، مگر حکومت کی جانب سے اب تک کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔یہ صورتحال شہر میں صحت کے لیے سنگین خطرہ بن گئی ہے اور مقامی حکام پر دباؤ بڑھ گیا ہے کہ وہ فوری اقدامات کریں تاکہ مزید انسانی جانیں ضائع نہ ہوں۔