جرمنی، برطانیہ اور ترکی کے بعد ایران نے بھی غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف سخت اقدامات کیے ہیں۔
افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق قزوین جیل میں منشیات کے مقدمات میں ملوث 7 افغان قیدیوں کو سزائے موت دی گئی، جن میں خیراللہ گلجانی بھی شامل تھا۔ایرانی عدلیہ کے مطابق یہ قیدی دو سال قبل گرفتار کیے گئے تھے اور سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق 2025 میں ایران نے مجموعی طور پر 85 افغان افراد کو سزائے موت سنائی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں روزانہ ہزاروں غیر قانونی افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا جا رہا ہے، جبکہ برطانیہ نے بھی افغان منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے گروپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کچھ افراد کو بیلجیم جیل بھیجا ہے۔یہ پیش رفت ظاہر کرتی ہے کہ افغان منشیات اور اسمگلنگ نیٹ ورک اب محض علاقائی نہیں بلکہ عالمی سطح پر خطرہ بن چکا ہے۔