برطانیہ اور فرانس: غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کا معاہدہ عملی طور پر نافذ

برطانیہ اور فرانس: غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کا معاہدہ عملی طور پر نافذ

برطانیہ اور فرانس کے درمیان غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔

 لندن سے موصولہ میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس سے کشتیوں کے ذریعے برطانیہ پہنچنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو واپس فرانس بھیج دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق ملک بدری کی کارروائی ہوائی جہاز کے ذریعے عمل میں آئی، جبکہ گزشتہ برسوں کے دوران سمندر کے راستے چھوٹی کشتیوں میں برطانیہ آنے والے غیر قانونی تارکین کی تعداد 30 ہزار سے زائد رہی ہے۔برطانوی ہوم سیکریٹری نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو برطانیہ میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں مزید اقدامات پر بھی غور جاری ہے۔