مجموعی ایکسائز ٹیکس ٹارگٹ میں سے لاہور ئیے37 ارب روپے ادا کریں گے
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب میں 73 ارب روپے کے مجموعی ایکسائز ٹیکس ٹارگٹ میں سے لاہور کے شہری تقریباً 37 ارب روپے ادا کریں گے، جو صوبے کے دیگر تمام شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق لاہور نے موٹر ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں نمایاں ٹیکس وصولی کی ہے۔ اندازوں کے مطابق رواں سال لاہور سے موٹر ٹیکس کی مد میں ساڑھے 18 کروڑ روپے، پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 16 ارب روپے جبکہ ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ڈھائی ارب روپے سے زائد کی وصولی متوقع ہے۔