سی ای او لیسکوکا پاور ڈسٹری بیوشن کنٹرول سینٹر کا دورہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے لیسکو ہیڈ کوارٹر زمیں قائم پاور ڈسٹری بیوشن کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کسٹمر سروسز ڈائریکٹر عباس علی اور آپریشن ڈائریکٹر عمران محمود بھی موجود تھے۔ دورے کا مقصد بجلی کی ترسیل، طلب و رسد اور آپریشنل نظام کا جائزہ لینا تھا۔ ترجمان کے مطابق اس دوران ایکسین پاور ڈسٹری بیوشن کنٹرول سینٹر میر مصطفی نے چیف ایگزیکٹو کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بجلی کی موجودہ طلب و رسد، لوڈ مینجمنٹ، مانیٹرنگ اورسسٹم کی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔