ای لائبریری کا منصوبہ تیار،80 کروڑ لاگت آئے گی

لاہور (کرائم رپورٹر) محکمہ آرکائیو نے ای لائبریری کا منصوبہ تیار کر لیا ،سیکرٹری آرکائیو محمد خان رانجھا نے سکیم کی منظوری دیدی۔ منصوبے پر 80 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔عام قارئین،سکالرز اور طلبا کو ای لائبریری پر کتابیں فراہم کی جائیں گی۔یہ منصوبہ پی آئی ٹی بی سے مل کر تیار کیا گیا ۔لاکھوں کی تعداد کی ڈیجیٹل اور آڈیو کتابیں ملیں گی۔ محکمہ آرکائیو یہ سکیم پی اینڈ ڈی بورڈ کو ارسال کرے گا۔