ظفروال (خصوصی رپورٹ)ظفروال میں کھیتوں میں کام کرتے کسان کو جنگلی سور نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ موضع ککے کا رہائشی محمد اسماعیل اپنے کھیت میں جا رہا تھا کہ اچانک جھاڑیوں سے نکل کر جنگلی سور نے اسماعیل پرحملہ کرتے ہوئے اسے بری طرح بھنبوڑ ڈالا ،اسماعیل کے بازو اور ٹانگوں پر شدید زخم آئے۔ چیخ و پکار سن کر قریبی کھیتوں میں کام کرتے افرادموقع پر پہنچے تو سور زخمی کو چھوڑ کر بھاگ نکلا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال میں اسماعیل کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی