لیاقت آباد پیکو روڈ کی رہائشی 45 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق غلام فاطمہ کو زہریلی گولیاں کھانے کی حالت میں تشویشناک طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔پولیس نے بتایا کہ واقعے کے حوالے سے تاحال خاتون کے ورثا کا کوئی بیان قلمبند نہیں کیا جا سکا۔ تھانہ لیاقت آباد میں واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کر لی گئی ہے اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔حکام کے مطابق شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور ورثا کے بیانات کے بعد ہی واقعے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔