لندن(آئی این پی )امریکا چین تجارتی معاہدے کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 5 فیصد تک بڑھ گئی۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی خام تیل برینٹ آئل 2 ماہ بعد 68 ڈالرز فی بیرل کی سطح عبور کرگیا ہے جب کہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی66 ڈالر 56 سینٹس فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔