ٹرک کرم ابوسالم گزرگاہ کے ذریعے غزہ پہنچے، انسانی بحران پر قابو پانے کے لیے امداد کی مقدار ناکافی ،عالمی ادارہ
غزہ (آئی این پی )تین ماہ کی مکمل ناکہ بندی کے بعد بالآخر 5امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہو گئے، جو بچوں کی خوراک اور دیگر ضروری سامان لے کر کرم ابو سالم گزرگاہ کے ذریعے پہنچے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے محدود پیمانے پر ناکہ بندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ قحط کے خطرے سے دوچار غزہ میں بنیادی خوراک پہنچائی جا سکے۔ اقوام متحدہ نے اس اقدام کو مثبت پیشرفت قرار دیا ہے تاہم اس بات پر زور دیا ہے کہ انسانی بحران پر قابو پانے کے لیے امداد کی مقدار ناکافی ہے۔