انڈونیشیا کے غاروں سے دنیا کی قدیم ترین تصویریں دریافت

جکارتہ(آئی این پی)انڈونیشیا کے جزیرے مونا میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے غاروں کی دیواروں پر بنے ہاتھوں کے قدیم ترین نشانات دریافت کیے ہیں جن کی عمر تقریبا 67 ہزار 800 سال بتائی جا رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جزیرے مونا میں یہ تحقیق انڈونیشیا اور آسٹریلیا کے سائنس دانوں نے مشترکہ طور پر کی ہے جسے گزشتہ روز سائنسی جریدے نیچر میں شائع کیا گیا ہے