امام مسجد کے لیے اعزازیہ کارڈ

یکم جنوری سے ادائیگی شروع ،یکم فروری سے اعزازیہ کارڈ سے ادائیگی ، جو امام مسجد اخلاقی یا مالی جرائم میں ملوث ہوں گے،اعزازیہ بند کر دیا جائے گا
 لاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یکم جنوری 2026 سے صوبے بھر کے آئمہ کرام کو اعزازیہ دینے کا حکم دے دیا ہے۔ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں امام مسجد کے لیے اعزازیہ کارڈ کی منظوری بھی دی گئی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ یکم جنوری سے اعزازیہ کی ادائیگی شروع کی جائے گی، جبکہ یکم فروری سے امام مسجد کو اعزازیہ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں 62,994 آئمہ کرام کی رجسٹریشن کے فارم موصول ہو چکے ہیں، جن کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے آئمہ کرام کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت بھی دی۔مریم نواز نے کہا کہ جو امام مسجد اخلاقی یا مالی جرائم میں ملوث ہوں گے، ان کا اعزازیہ بند کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں مسجد مینجمنٹ کمیٹیاں اور تحصیل مینجمنٹ کمیٹیاں بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔